اٹک، باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق‘13 زخمی

زخمی پنڈی گھیب کے ہسپتال منتقل خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل

جمعہ 11 مئی 2018 15:41

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) اٹک کے قریب باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کوہاٹ روڈ پر شادی کی تقریب سے واپس مردان جانے والی باراتیوں کی گاڑی ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور بچی سمیت چار افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوئے۔ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل اسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :