عامر خان کنگنا رناوت کے ساتھ فلم کرنے کے خواہشمند نکلے

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) بالی وڈاداکار عامر خان نے کنگنا رناوت کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان اور کنگنا رناوت نے حال ہی میں کنگنا کی فلم’’’مانی کرنیکا :دی کوئین آف جھانسی‘‘ کے پروڈیوسر کمال جائین سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

جائین نے کنگنا اور عامر کوکاسٹ کر کے ایک اور بالی وڈ فلم بنانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ عامر خان ان دنوں ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔