محکمہ سماجی بہبود خصوصی تعلیم و انسانی حقوق نے انسانیت بچاؤ سینٹر کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 11 مئی 2018 21:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) محکمہ سماجی بہبود خصوصی تعلیم وانسانی حقوق ،حکومت بلوچستان نے بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پہ -مرکزبرائے فلاح وبہبود بیکاری (انسانیت بچاؤ سینٹر ) کا چارج سنبھال لیا اس مرکز میں درجنوں منشی ( نشے کی عادی افراد ) زیر علاج ہیں ۔محکمہ سماجی بہبودکے جاری کردہ بیان میں گز شتہ روز سوشل میڈیا انسانیت بچاؤ کے سابق انچارج واہلکار اور دیگر زریعے کی جانب سے جھوٹی خبر جاری کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

جھوٹے بیانات میں 600سے زائد نشے کے عادی افرادکے ہونے کا بتا یا گیا جو جھوٹ پر مبنی ہے سینٹر میں 600افراد ایک وقت کھبی بھی زیر علاج نہیں رہے بہبود حکومت بلوچستان صوبے میںشفاف طریقے سے سماجی خدمات کی ذمہ داری اداکررہی ہے ۔انسانیت بچاؤ سینٹر کے سابق انچارج واہلکار محکمہ سماجی بہبود کو بدنام کرنے کی ناکام سازش کررہے ہیں اس طرح کی بے بنیاد اور غلط خبر سوشل میڈیا پر چلانے سے محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا سجاق مجروح ہوا ہے۔ محکمہ سینٹر کے سابق انچارج و ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہ۔ے اور اس سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود ، ذمہ دار وں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز شروع کیا ہے ۔