الخدمت تاجران پشاور کی تنظیم نو ‘ملک خان سید صد ر منتخب

صابر حسین اعوان کے زیر صدارت اجلاس ‘ خالد محمود تاجروں کے چیئرمین ہونگے

جمعہ 11 مئی 2018 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) تاجر رہنما ملک خان سید مہمند کو الخدمت تاجروں پشاور کا صدرمنتخب کر لیا گیا تنظیم نو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور سابق ممبر قومی اسمبلی صابر حسین اعوان منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی رہنمائوں نے بھی شرکت کی ‘ اس موقع پر تاجروں نے مشترکہ طور پر خالد محمود کو الخدمت تاجران کا چیئرمین جبکہ ملک خان سید مہمند کو صدر‘ عبدالودود نائب صدر ‘ حاجی محمد اسحاق جنرل سیکرٹری چن لیا گیا ‘ تنظیم نو کے موقع پر صابر حسین اعوان نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ کے ارکان تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریںگے ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ملک خان سید مہمند نے کہا کہ وہ تاجروں کے مسائل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور ان کے مسائل ہر فورم پر اٹھائیں گے ۔