جمہوری حکومت نہ ہوتی توملک اتنی ترقی نہیں کرسکتاتھا، ملکی ترقی کیلئے جمہوری تسلسل ناگزیر ہے،

ہم نے ثابت کیا کہ جمہوری حکومت ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کرکے خوشی ہوئی ، ا نفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے نئے آئی ٹی پارک بھی قائم کئے جائیں گے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں انکیوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 23:31

جمہوری حکومت نہ ہوتی توملک اتنی ترقی نہیں کرسکتاتھا، ملکی ترقی کیلئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں جمہوری حکومت نہ ہوتی تو اتنی ترقی نہیں ہوسکتی تھی، ملکی ترقی کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے ہم نے ثابت کیا ہے کہ جمہوری حکومت ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،نکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کرکے خوشی ہوئی ہے، خوشی ہے کہ ہر ہفتے ایک نئے منصوبے کا افتتاح کرتے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے نئے آئی ٹی پارک بھی قائم کئے جائیں گے۔

جمعہ کو وزیراعظم نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کیا جس کے بعداس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں، انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کرکے خوشی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہر ہفتے ایک نئے منصوبے کا افتتاح کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی سے جڑی ہے، موجودہ حکومت نے کراچی کی روشنیاں بحال کیں۔

کراچی آپریشن کے بعد سٹریٹ کرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترمشکلات کے بے وجود حکومت نے بہت سے ترقیاتی کام کیئے۔ اگر ملک میں جمہوری حکومت نہ ہوتی تو اتنی ترقی نہیں ہوسکتی تھی۔ ملکی ترقی کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے ہم نے ثابت کیا ہے کہ جمہوری حکومت ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ 5سال کے دوران بجلی کے متعدد منصوبے لگائے گئے ہم سے پہلے کسی حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے نئے آئی ٹی پارک بھی قائم کئے جائیں گے۔