پاکستان پہلی بار جمہوری تسلسل کے 10سال مکمل کریگا،سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پراپرٹی ایکسپو سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 23:31

پاکستان پہلی بار جمہوری تسلسل کے 10سال مکمل کریگا،سب سیاسی جماعتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ میں پہلی بار جمہوری تسلسل کے 10سال مکمل کرے گا، مسلم لیگ (ن) جو وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرکے دکھاتی ہے، سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد نیو ایئر پورٹ بنانے کا عدہ کیا تھا جو پورا کیا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کویہاں میں پراپرٹی ایکسپو سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان پہلی بار جمہوری تسلسل کے 10سال مکمل کرے گا۔ 2018میں بھی عوام جمہوری تسلسل جاری رکھنے کیلئے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے۔ نواز شریف نے اسلام آباد نیو ایئر پورٹ بنانے کا عدہ کیا تھا جو پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جو وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرکے دکھاتی ہے۔ سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔