ڈی آئی خان ، یارک اڈامیں ذاتی دشمنی کی بنائ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

جمعہ 11 مئی 2018 23:35

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) یارک اڈا کے قریب کونسلر کی بیٹھک میں موجود افراد پر دو ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ،ایس ایچ او یارک محمد رمضان بلوچ نے بروقت کاروائی کر کے دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں یارک اڈا کے قریب منیر اور منان ولد عثمان نے کونسلر ملک غنی کی بیٹھک میں موجود یوسف ولد سرور پر فائرنگ کر دی فائرنگ سے یوسف معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ بیٹھک میں موجود یارک کے رہائشی عنایت اللہ چھینہ اور امان اللہ چھینہ شدید زخمی ہوگئے جن میں سے امان اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تاہم اطلاع ملنے پر ایس ایچ او یارک محمد رمضان بلوچ نے دونوں ملزم بھائیوں کو دو پستولوں سمیت گرفتار کرلیا ،زرائع کے مطابق ملزمان اور یوسف کے درمیان مستورات کے تنازعے پر قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی مذکورہ واقعے میں یوسف محفوظ جبکہ دوسرے دو بے گناہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔