نصیر آباد،ہندو تاجر کے مقدمہ قتل میں نامزد 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی

جمعہ 11 مئی 2018 23:45

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/انچارج انسداددہشت گرد ی کی خصوصی عدالت نصیرآباد بمقام ڈیرہ مراد جمالی کے جج آفتاب احمد لون نے ہندو تاجر کے مقدمہ قتل میں نامزد 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان غلام جان ،عبدالوحید اور مصطفی عرف عباس نے تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں ہندو تاجر دیپک کمار کو 22جون 2017ء کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گزشتہ روز زیر دفعہ 302کے تحت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

جبکہ زیر دفعہ392-34کے تحت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان کو تین ،تین سال قید اور 20،20ہزار روپے کی سزا سنائی ۔عدم ادائیگی جرمانے کی صور ت میں ملزمان کو مزید ایک ،ایک ماہ قید بھگتناہوگی ۔عدالت نے زیر دفعہ324اور 427کے تحت جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو بری جبکہ زیر دفعہ353کے تحت جرم ثابت ہونے پر ایک ایک سال مزید قید اور 5,5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی عدالت نے ملزم غلام جان کو زیردفعہA 13/Eکے تحت جرم ثابت ہونے پر 6ماہ قید اور 5ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ۔سرکار کی جانب سے مقدمے کی پیروی خالد فیض کرد ایڈووکیٹ نے کی ۔

متعلقہ عنوان :