پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کی پریس کانفرنس میں پی ایس پی کے کارکنان کا پی ٹی آئی میں اعلان شمولیت

ہفتہ 12 مئی 2018 00:40

سکھر۔ 11مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سیکریٹریٹ سکھر میں پی ٹی آئی ضلع صدر مبین احمد جتوئی نے پریس کانفرنس میں پی ایس پی کے ڈویزنل ، ڈسٹرکٹ اور سٹی کے رہنماؤں محمد رمضان راجپوت، ڈاکٹر عطا الرحمان، شوکت علی شیخ، زبیر مغل، راشد چنہ، شبیر احمد اعوان، محمد آصف شیخ، محمد وقاص خان، سلیم قریشی، محمد احمد شیخ سمیت کارکنان نے پی ایس پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور یوسی 18 کے آزاد امیدوار جنرل کاؤنسلر عبدالرشید میرانی، پ پ کے ایڈوکیٹ عامر بھٹو، پ پ کے ایڈوکیٹ نذیر احمد جونیجو، غلام اکبر شیخ، لیاقت علی شیخ، عبدالرحمان شیخ، اسحاق بروہی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق پریس کانفرنس میں ضلعی صدر پی ٹی آئی مبین احمد جتوئی نے سکھر کے اہم مسائل پر بات کی چیت کرتے کہا کہ سکھر کے منتخب نمائندے شہریوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سکھر شہر کے مختلف علاقوں خصوصا نیو پنڈ، نواں گوٹھ، قریشی گوٹھ میں کئی کئی ہفتے پینے کا پانی نہیں آ رہا، اگر آتا بھی ہے تو وہ انتہائی مخیر صحت اور پینے کے لائق نہیں ہوتا۔ شہر کے اکثر علاقوں کے روڈ، رستے، گلیاں ٹوٹی پھوٹی ہوئی ہیں۔ جو موئن جو دڑو کی تصاویر پیش کر رہ ہیں۔ نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے۔ شہریوں کا بہت بڑا مسئلہ 10 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔

جبکہ جائز طریقے سے بجلی استعمال کرنے والوں کو اوور بلنگ اوور ڈڈکشن کی صورت میں بل بھیج کر اذیت دی جاتی ہے۔سکھر کے نمائندے 10 سال سے مسلسل شہر پر مسلط ہے۔ لیکن ان کی دلچسپی صرف ذاتی مفادات میں ہے۔ آج تک سکھر کے مسائل کو حل کرنے کی کوئی سنجدہ کوشش نہیں کی گئی۔ صحت کی سہولیات کے حوالے سے بھی سکھر شہر محرومیوں کا شکار ہے۔ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کی وجہ سے لوگ بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں میں داخل کرانے پر مجبور ہیں، مذکورہ تمام مسائل کے حل کے لیئے 15 مئی کے دن 12 بجے پریس کلب سے میونسپل آفیس تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور دھرنا دیا جائے گا۔

اس موقع پر پی تی آئی رہنمایان عبدالمجید پٹھان،منور خان چوہان،ڈاکٹر ربنواز کلوڑ،میڈم صفیہ بلوچ،عبدالرب ھاشمی، ظہیر بابر، تاج محمد برڑو، عامر ملک، عامر مغل، صبا بھٹی، عبدالجبار جتوئی، زبیر سندرانی، لالا یاسر سرفراز، زاھد حسین شاہ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔