پشاور یونیورسٹی کے سکالر محمد ذیشان نے کیمیا میں ڈاکٹریٹ کرلی

ہفتہ 12 مئی 2018 11:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز پشاور یونیورسٹی کے سکالر محمدذیشان نے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم رسول جان پروفیسر ایمریٹس( حال وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی )کی زیرنگرانی ڈاکٹریٹ کی تحقیق مکمل کرکے اپنے تھیسز کادفاع کیا۔

(جاری ہے)

ان کی معاون سپروائزر انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹریس پروفیسر ڈاکٹر جاسمین شاہ جبکہ ایگزمینر میں مالاکنڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر رشید احمد قائداعظم یونیورسٹی کے ڈاکٹر عامر وسیم اور انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر امتیاز احمدشامل تھے ‘ انہوں نے انالیٹیکل کیمسٹری میں تحقیق مکمل کی۔