وفاقی وزیر پاور ڈویژن اور وزیر مملکت پاور ڈویژن کی بجلی کی ریکارڈ پیداوار پر وزارت ، پیپکو اور این ٹی ڈی سی سمیت متعلقہ افسران کو مبارکباد

ہفتہ 12 مئی 2018 15:11

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اور وزیر مملکت پاور ڈویژن کی بجلی کی ریکارڈ پیداوار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اوایس احمد خان لغاری اور وزیر مملکت پاور ڈویژن عابد شیر علی نے ملک میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار پر وزارت پاور ڈویژن پیپکو اور این ٹی ڈی سی سمیت متعلقہ افسران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ توانائی کے مسئلہ کے حل کے لئے موجودہ حکومت کی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :