احسن اقبال پر حملے کے پس پردہ اور خوفناک مقاصد کا انشاف

احسن اقبال پر حملہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے ‘ وزیر قانون و انصاف (ن) لیگ کے سامنے ہر رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے ،ایک شخص کو دیوار کیساتھ لگایا جارہاہ ہے ‘ چوہدری محمود بشیر ورک

ہفتہ 12 مئی 2018 15:24

احسن اقبال پر حملے کے پس پردہ اور خوفناک مقاصد کا انشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے ، (ن) لیگ کے سامنے ہر رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے ،عوام با شعور ہیںاور وہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے صحیح فیصلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون نے مزید کہا کہ احسن اقبال اور ان کے اہل خانہ کے حوصلے بلند ہیں ۔احسن اقبال سیاست کا روشن ستاہ ہیں اور وہ جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ سیاست میں کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ احسن اقبال پر حملہ جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے ۔ یہ اقدام انتخابات سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے سامنے ہر رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے ۔ عوام دیکھ رہے ہیں کہ ایک شخص کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے لیکن عوام آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے اپنا فیصلہ سنائیں گے۔