فیصل آباد ،مسلح ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سواروں اور گاڑی ڈرائیور سے 15 لاکھ چھین لئے

ہفتہ 12 مئی 2018 15:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) شہر کے پوش علاقے چھوٹی ڈی گرائونڈ میں دو موٹر سائیکل سواروں مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر کار سوار سے پندرہ لاکھ چھین لئے ‘آن لائن کوبتایا گیا ہے کہ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ اور شہر کے پوش ایریا چھوٹی ڈی گرائونڈ میں سر شام موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار شہری انیس کو روکا اور گن پوائنٹ پر اس سے نقدی پندرہ لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے ‘پولیس نے اطلاع ملنے پر علاقہ کی ناکہ بندی کروا کر ملزمان کی تلاش کا آغاز کردیا‘شہر کے پوش علاقہ میں ڈکیتی کی واردات پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور شہری عدم تحفظ کاشکار ہیں جبکہ پولیس صرف ناکوں جیسی فرضی کارروائیاں ڈال کر جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے کے بلندو بانگ دعوے کرنے میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :