سپریم کورٹ نے 17اعلیٰ افسران کیخلاف انکوائری معاملے پر صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 12 مئی 2018 16:36

سپریم کورٹ نے 17اعلیٰ افسران کیخلاف انکوائری معاملے پر صوبائی اور وفاقی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے 17اعلیٰ افسران کے خلاف انکوائری کے معاملے پر صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2ہفتے تک ملتوی کردی ۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 17اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف انکوائری کے معاملے پر سماعت ہوئی ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 6اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف تحقیقات مکمل کر لیں ۔

(جاری ہے)

بعض افسران کے خلاف سابق ڈی جی ایف آئی اے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے شاہد حیات کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت سے طلب کر لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوال کیا کہ بتایا جائے کتنے اضلاع میں تحقیقات باقی ہیں ،غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث پولیس افسران کے نام سندھ حکومت کو ارسال کر دیے گئے ہیں ۔ عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ۔ عدالت نے سوال کیا کہ بتایا جائے کتنے پولیس افسران کے خلاف حتمی کارروائی کی گئی ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت2ہفتے تک ملتوی کردی ۔