تفتیشی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے تربیتی کورسز کا انعقاد

ضروری ہے ،ڈی پی او

ہفتہ 12 مئی 2018 17:47

سرگودھا۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) تفتیشی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے تربیتی کورسز کا انعقاد ضروری ہے موجودہ دور میں جہاں جرائم کی نوعیت میں تبدیلی آئی ہے وہاں پر ان جرائم کا سراغ لگانے اور جرائم پیشہ افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے نئے طریقے بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں ضروری ہے کہ پولیس کو ان جدید طریقوں سے روشناس کرایا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سرگودہا محمد سہیل چوہدری نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی ہدایت پر منعقدہ تفتیشی کورس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی کورسز کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کو جدید طریقہ تفتیش سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کی تفتیشی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے ضروری ہیں ۔ پولیس افسران کو چاہیے کہ ایسے کورسز میں پوری دلچسپی لیں اور دوران تفتیش ان جدید طریقوں کا بھرپوراستعمال کریں اس موقع پر کورس کوارڈینٹر سب انسپکٹر ناصر اللہ باجوہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظل حسنین شاہ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :