بھمبر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹریکٹر اور رکشہ سروس شروع کرنا خوش آئند ہے ،چوہدری طارق فاروق

ہفتہ 12 مئی 2018 17:48

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ بلدیہ بھمبر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹریکٹر اور رکشہ سروس شروع کرنا خوش آئند ہے ، صفائی نصف ایمان ہے ۔ بلدیہ ٹیکس وصول کرتی ہے تو لوگوں کو سہولیات بھی دے، سڑکوں گلیوں کی صفائی، نقشے بنانا ، شہرکی ٹائون پلاننگ ، مہنگائی کنٹرول کرنا، معیاری اشیاء کی فروخت ان کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز کمیونٹی ہال بھمبر میں منعقدہ تقریب بسلسلہ ٹریکٹر ٹرالی و رکشہ سروس صفائی حدود بلدیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے حافظ اظہر حسین، حاجی ایوب صدیقی اور اسد نوشاہی ، پروفیسر رشید احمد قاسمی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری گفتار حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اقبال حسین، ایم ایس ڈاکٹر فدا حسین، چیئرمین ضلع زکوٰة راجہ مسعود اسلم، چوہدری ظہیر الدین بابر ، چیئرمین تحصیل زکوٰة چوہدری عتیق برسالوی ، چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری اشد، چیف آفیسر بلدیہ چوہدری فیاض ، ایس ڈی او محمد افضل، DSP سردار ظہیر، عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ، چوہدری ظفر محمود ، بشارت کرامت ، چوہدری تصدق ٹیپو ، راجہ عبیدالرحمان، ریاض بھولا ، کمانڈر مسعود، چوہدری ابرارالحق، انجینئر حسیب ، افسرموسی جان، تحصیلدار آفتاب احمد، اے ڈی لوکل گورنمنٹ راجہ عامر زیب ، ایس ڈی او افتخار خلجی ، چوہدری صدیق ، چوہدری نصر اقبال ، ڈی ایس او چوہدری کمال سبحانی ، چیف آفیسر بلدیہ نذیر احمد، ظفر اقبال ، DFO جنگلات ، فہد خورشید ، مرزا مظ ہر ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ سیوریج منصوبہ ہم نے شروع کیا بعد میں آنے والی حکومتوں نے اس پر توجہ نہ دی، اس منصوبہ کیلئے مزید فنڈز رکھے ہیں، وارڈ نمبر 1سمیت پورے شہر سے سٹارم واٹر سکیم رکھوائی ہے، نکاسی آب کا نظام قائم کرینگے، واٹر سپلائی کے نظام کو درست کرینگے، مکہال اور باولی میں بور کرا کے پانی کا سورس پیدا کرینگے، ٹرانسپورٹ اڈوں کو شہری حدود سے باہر نکالنا ہے، اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر وزیراعظم نے ایک مد رکھی ہے جس سے 2 سے 3 کروڑ روپے شہری ترقی کیلئے ملیں گے جس پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا شکر گزار ہوں، بھمبر میں منشیات کا نیٹ ورک پھیل رہا ہے اس خرابی سے لوگوں کو بچانے کیلئے سخت اقدام کرنا ہونگے، سٹیڈیم میں نوجوانوں کے جمنازیم ہال ، ٹیبل ٹینس ہال بنائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چائنہ حکومت کی مدد سے اعلی پیمانے پر ٹیکنالوجی کالج قائم کرینگے جسے بعد میں یونیورسٹی بنائینگے غیر مناسب جگہ میں مسٹ یونیورسٹی کیمپس کی عمارت تعمیر نہیں ہونی چاہیے، مناسب جگہ کا انتظام کیا جائے، ایم ایس ڈاکٹر فدا حسین نے ہسپتال کو بہتر بنانے کیلئے جو خدمات انجام دیں لائق تحسین ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر مرزا اجمل جرال نے کہا کہ بھمبر شہر میں جتنے بھی چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبہ جات آئے وہ چوہدری طارق فاروق نے دئیے جس پر شکر گزار ہوں، ٹریکٹر ٹرالی و رکشہ صفائی سروس بھی انکا کارنامہ ہے، شہر کی ترقی و خوبصورتی کیلئے ان کی قیادت میں بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے، راجہ غلام ربانی نے کہا کہ بھمبر حلقہ 7 کے عوام خوش قسمت ہیں کہ ان کو چوہدری طارق فاروق جیسا لیڈر ملا ہے شہر میں اسٹیڈیم ، سیوریج ، ٹریکٹر رکشہ سکیم ہو سب ان کی مرہون منت ہے وہ بغیر کسی مطالبہ کے لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں اور تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کر رہے ہیں، بنڈالہ میں رورل ہیلتھ سنٹر ، بنڈالہ کالج کو بجٹ میں شامل کرنا ، پیر گلی روڈ کو شامل کرانے پر ان کے شکر گزار ہیں۔