اسلام اللہ کا پسندیدہ دین ، موجودہ اسلام کی صدی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

ہفتہ 12 مئی 2018 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام اللہ کا پسندیدہ دین ہے ۔ موجودہ صدی اسلام کی صدی ا ہے ۔مسلمانوں میں فائدے اورنقصان کی عملی نہیں تو کم سے کم فکری سوچ پیداضرور ہوئی ہے ۔ حقیقی طور پر دیکھیں تو پوری دنیا میں ہر قوم آرام سے رہ رہی ہے سوائے مسلمانوں کے ۔

علی مسجدجامعتہ المنتظر میں درس قرآن دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام اللہ کا پسندیدہ دین ہے جب تک مسلمان اسلام کے راستے پر چلتے رہے پوری دنیا پر ان کی حکومت تھی۔ مسلمانوں نے علم کے دریا بہائے لیکن ساتویں صدی عیسوی کے بعد مسلمانوں میں باہمی تعصب اور آپس میں اختلاف اتنا بڑھاکہ اس کی وجہ سے حکومتیں ختم ہوئیںاور اس کے بعد کچھ صدی آزادی ملی لیکن اب اس صدی میں کچھ مسلمان سوچنے لگ گئے ہیں کہ کونسی چیز ہمارے فائدے میں ہے اور کون سی چیز ہمارے لیے نقصان دہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ عملی نہیں تو کم سے کم فکری سوچ پیداضرور ہوئی ہے ۔اس صدی کو اسلام کی صدی کہا جاتا ہے ۔ حقیقی طور پر دیکھیں تو پوری دنیا میں ہر قوم آرام سے رہ رہی ہے سوائے مسلمانوں کے ۔ سعودیہ میں آپ کو مسلمانوں میں جھگڑے ملیں گے ،کشمیر میں خون کی حولی کھیلی جا رہی ہے ،فلسطین 71 سال سے اسرائیل کے ناجائز قبضے میں ہے۔ یمن میں مسلمانوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ حملہ کرنے والے خود کو اسلام کا حامی کہتے ہیںلیکن حملے بھی مسلمانوںپر کر رہے ہیں لیکن ان تمام چیزوں کے باوجود اللہ کی مسلمانوں پر مہربانی ہے کہ اس وقت جتنا مسلمانوں کے ساتھ دوسری قوم مدد دے رہی ہے یہ کبھی ایسا نہیں ہوتا تھا۔