ایبٹ آباد یونیورسٹی کی طرف سے 56 طلباء و طالبات کو وظائف دیئے گئے

ہفتہ 12 مئی 2018 20:13

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے 56 طلباء و طالبات کو وظائف دے دیئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں حقیقی بہن بھائی کی فیس معافی کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کی روشنی میں 56 طلباء و طالبات کیلئے فیس میں رعایت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی میں نیڈ بیس سکالر شپس سے متعدد سکالر شپ سے طلباء و طالبات پہلے ہی مستفید ہو رہے ہیں جبکہ وائس چانسلر میرٹ سکالر شپ کے ذریعہ بھی جلد میرٹ پر آنے والے طلبہ کو سکالر شپ دیدی جائے گی۔ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور ان کے والدین کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔