کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،10ملزمان گرفتار ، غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد

ہفتہ 12 مئی 2018 20:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتارکر کے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق بلال کالونی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان غلام عباس ،محمد وسیم ،محمد علی ،محمد اظہر ،محمد نواب ،محمد سلیم ،ابراہیم اور گلزار کو گرفتار کرلیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

ادھر ڈیفنس اور پریڈی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان شہزاد سکندر اور خرم رحمت کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے