نوکوٹ، وٹرنری ڈاکٹر ز اور ملازمین کا اپنے جائزمطالبات کے لئے ریلی اور دھرنا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:55

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) لائیواسٹاک ڈپارنمنٹ ضلع تھرپارکر کے ویٹرنری ڈاکٹر ز اور ملازمین کا اپنے جائزمطالبات کے لئے ریلی اور دھرنا تین صوبوں میں لائیواسٹاک کے ملازمین کو ریسک الاؤنس دیا جارہا سندھ میں نہیں دیا جارہا ہے تھرپارکر کے لائیواسٹاک ملازمین کو ہارٹ شب الاؤنس دیا جائے مطالبات نہ تسلیم نہ کئے گئے تو سندھ سطح پر احتجاج اور دھرنے دیئے جائیں گئے ہفتہ کے روز مٹھی میں پی وی ایم اے کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری اشوک کمار ڈویژنل پریس سیکریٹری ڈاکٹر آصف قائم خانی سندھ پیرا ویٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر لکاڈنو جنجھی کی قیادت میں لائیواسٹاف ملازمین نے ایگری کلچر کمپلیکس سے پریس کلب مٹھی تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر ریسک الاؤنس اور ہارٹ شپ الاؤنس کے مطالبات درج تھے جبکہ مظاہرین پریس کلب کے سامنے دھرنا بھی دیا پی وی ایم اے کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری اشوک کمار ڈویژنل پریس سیکریٹری ڈاکٹر آصف قائم خانی نے بتایا ہے کہ تین صوبوں میں لائیوسٹاک کے ویٹرنری اسٹاف کو ریسک الاؤنس دیا جارہا ہے لیکن سندھ کے ملازمین کو الاؤنس نہیں دیا جارہا ہے جبکہ تھرمیں 80فیصد ذریعہ معاش مال مویشی پر ہوتاہے اور تھرپارکر کا ویٹرنری اسٹاف تھر کے دوردراز 2400دیہاتوں میں جانوروں کی تشخیص اور علاج کے لئے اپنی مددآپ کے اخراجات برداشت کررہے ہیں اور تھرمیں ویٹرنری ڈاکٹر کے استعمال کے لئے تین 4x4گاڑیاں مہیاکی گئی ہے جس سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پرا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہارٹ شپ الاؤنس دیا جارہا ہے لیکن لائیو اسٹاک کے ملازمین کو نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔