راولپنڈی اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

ہفتہ 12 مئی 2018 21:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) اتوار کو خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن) گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم سب سے زیادہ بارش سیدو شریف 49، دیر، مالم جبہ 15، کالام 13، دروش 12، لوئر دیر، میرخانی 11 ، پٹن 08 ، بالاکوٹ07، پارا چنار، رسالپور06، پشاور05 ، چترال 04 ، کاکول03 ، راولپنڈی 15، اسلام آباد (گولڑہ15، بوکرہ 04 ، سیدپور 05، زیرو پوائنٹ 03 )، مری12 ، منڈی بہاوالدین09 ، جہلم07 ، لاہور ائیرپورٹ02 ، بگروٹ05 ، استور03 ، مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ 06، راولاکوٹ05 اور زیارت میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 48 ، لاڑکانہ47، دادو اور بہاولنگر 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔