پنجاب حکو مت کی رمضان بازاروں پر عدم توجہ، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی سپلا ئی کا کوٹہ کم کر دیا گیا، فیصل آباد ریجن سستی چینی نہیں سے محروم

ہفتہ 12 مئی 2018 22:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) پنجاب حکو مت کی رمضان بازاروں پر عدم توجہی کے باعث رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر چینی سپلا ئی کا کوٹہ کم کر دیا گیا فیصل آباد ریجن کے عوام کو سستی چینی انتہا ئی کم مقدار میں ملے گی، تفصیلات کے مطا بق پنجاب حکو مت نے اپنے آخری دنوں میں رمضان بازروں پر تو جہ دینا چھوڑ دی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رمضان المبارک میں فیصل آباد ریجن کو 926ٹن چینی فراہم کی گئی تھی جو آنے والے رمضان میں چینی کا کوٹہ 170ٹن کم کر کے 756ٹن کر دیا گیا جس کی وجہ سے فیصل آباد ریجن کے لاکھوں عوام یو ٹیلٹی سٹورز سے 40روپے کلو ملنے والی سستی چینی سے محروم رہیں گے جبکہ لاہور اور دیگر ریجنز میں چینی کا کوٹہ گز شتہ رمضان کی ڈیمانڈ کو مد نظر رکھ کر ہی دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے تیسرے بڑے شہر اور ریو نیو دینے والے دوسرے بڑے ٹیکسٹا ئل سٹی کے عوام پر عدم توجہ معنی خیزہے ۔