․لاہور ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کیسزکی خلاف ورزی کرنے والے 5 مجرموں کو پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

ہفتہ 12 مئی 2018 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) ضلع کچہری کی عدالت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کیسزکی خلاف ورزی کرنے والے 5 مجرموں کو پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کر دیا۔عدالت نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ ملزموں کو فی کس دس دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے کرایہ داری آرڈیننس کیسز کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزموں عبدالکبیر، سلمان ، شہزاد ، جعفر سمیت پانچ کو جرمانے کی سزا سنائی۔مجرموں کے خلاف تھانہ مصری شاہ، مصطفی ٹاون اور تھانہ ٹبی سٹی میں کرایہ داری آرڈیننس کا مقدمہ درج تھا۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ دار کا اندراج متعلقہ تھانے میں کرایا جانا ضروری ہے ملزموں نے کرایہ داروں کا اندراج کرائے بغیر اپنے مکان کرایہ پر دے رکھے ہیں۔ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔