فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقدہ کانفرنس میں عین وقت پر شرکت سے روکدیا گیا
منیزہ ہاشمی کو تین روزہ 15ویں ایشین میڈیا سمٹ میں بطور مقرر مدعو کیا گیا تھا،ہوٹل کی بکنگ منسوخ کر دی گئی ،منتظمین بھی کوئی وجہ پیش نہ کر سکے کانفرنس میں ایک سماجی موضوع پر بات ہونا تھی ،نئی دہلی میں یہ کوشش کی گئی کہ کوئی پاکستانی یہاں قدم نہ رکھے‘ بھارت سے واپسی پر گفتگو
اتوار 13 مئی 2018 18:10
(جاری ہے)
اس تقریب کا انعقاد ایشیا پیسیفک انسٹی ٹیوٹ فار براڈکاسٹنگ ڈیویلپمنٹ نے انڈین وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے کیا تھا۔منیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل متعدد بار بھارت کے مختلف شہروں کا دورہ کر چکی ہیں اور اس سے قبل انہیںاس قسم کی صورتحال کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا کہ کسی تقریب میں انہیںشرکت سے روک دیا گیا ہو۔
منیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی قسم کے مسائل ہیں اور دونوں جانب سے لوگوں کے آپس میں میل جول سے ان کے حل میں مدد مل سکتی ہے اور امن کا یہی پیغام ان کے والد فیض نے دیا تھا۔منیزہ ہاشمی اس کانفرنس میں غیرسرکاری تنظیم کشف کی نمائندگی کر رہی تھیں اور انہوں نے یہاں جس سیشن میں گفتگو کرنا تھی اس کا موضوع ’’تمام کہانیاں کمرشل طور پر کامیاب نہیں ہوتیں تو کیا ہمیں یہ کرتے رہنا چاہیی ‘‘تھا۔منیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ ایک سماجی موضوع تھا اور ایسی کوئی متنازع بات نہیں تھی جس میں بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی ظاہر ہوتی لیکن نئی دہلی میں یہ کوشش کی گئی کہ کوئی پاکستانی یہاں قدم نہ رکھے۔علاوہ ازیںبھارت ٹوئٹر پر منیزہ ہاشی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ معروف سیاسی شخصیت اور عام آدمی پارٹی کے سابق رکن پرشانت بھوشن نے لکھا’’مودی حکومت کو فیض احمد فیض کی بیٹی کو بھارت سے واپس بھیجنے اور انہیںایشیا میڈیا سمٹ میں نہ شرکت کرنے دینے کے لیے شرم آنی چاہیے‘‘۔ جبکہ معروف صحافی آر سرینواسن نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا’’یہ چھوٹا پن، افسوس اور انتہائی حوصلہ شکن بات ہے‘‘۔ کیا وزارت اطلاعات و نشریات/وزارت داخلہ/وزارت خارجہ میں کوئی بالغ النظر نہیں ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.