اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس شروع کرنے کی تیاریاں جاری

اتوار 13 مئی 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان اور ڈی جی ایل ڈی اے میاں شکیل احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکج ون اور پیکج ٹو پر آزمائشی سروس شروع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران جی ایم نیسپاک نے بتایا کہ پیکج ون پر ڈیرہ گجراں، اسلام پارک، سلامت پورہ، محمود بوٹی، پاکستان منٹ، شالامار، باغبانپورہ، یو ای ٹی، سلطان پورہ، نکلسن روڑ اور لکشمی اسٹیشنز پر سول، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد خواجہ احمد حسان نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکج ون اور ٹو کے اسٹیشنز کا دورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او حبیب کنسٹرکشن ،پرا جیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ سی آر نورینکو کے سربراہ کی آمد پر ہی اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس شروع کی جائے گی۔ پیکج ون پر ڈپو سے لکشمی تک ٹریک کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے تاہم الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس تھوڑا باقی ہے۔ پیکج ٹو اسٹیبلنگ یارڈ سے شاہ نور اسٹیشن تک آزمائشی سروس شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :