کراچی،ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طحہٰ احمد فاروقی کا ترپال کے بغیر کچرا گاڑیوں/ ٹرکوں کی آمدورفت کا نوٹس،ٹھیکیدار کو نوٹس جاری

اتوار 13 مئی 2018 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طحہٰ احمد فاروقی نے ترپال کے بغیر کچرا گاڑیوں/ ٹرکوں کی آمدورفت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل واٹر کمیشن کی ہدایت کے مطابق ٹھیکیداروں کو پابند کیا گیاہے کہ وہ کچرے کو ترپال سے ڈھانک کر جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائیٹ پہنچائیں گے۔

لیکن اسکے باوجود کھلا کچرا گاڑیوں کی آمدورفت کی شکایات موصول ہونے پر ایم ڈی بورڈ طحہٰ احمد فاروقی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ ترپال کے بغیر کچراگاڑیوں کی آمدورفت پر جرمانہ عائد کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو شہر گندا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے تمام کنٹریکٹرز کو معاہدہ کی پاسداری کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)

معاہدہ کے مطابق جو شرائط ان پر عائد ہوتی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر کو صاف کرنے کے لئے تمام اداروں کو آن بورڈ ،لیا ہوا ہے اور اداروں کے ساتھ باہمی تعاون سے عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لئے رابطے میں ہیںاس سلسلے میں اداروں کے ساتھ مل کرخصوصی صفائی مہم کے ذریعے عوام کو صاف ستھرا اور صحتمند ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیںاور اس صورتحال میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیںکرسکتے لہذاشہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سب اپنی ذمہ داری محسوس کریں۔#

متعلقہ عنوان :