بنوں،شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ سابق ایم این اے کے بیٹے سمیت دو افراد قتل

اتوار 13 مئی 2018 19:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ سابق ایم این اے کے بیٹے سمیت دو افراد قتل، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک ہی رات دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا شمالی وزیرستان کے علاقہ حسو خیل میں سابق ایم این اے مولوی محمد دیندار کے بیٹے موسی کلیم کو نامعلوم مسلح افراد نے اپنے حجرے میں قتل کر دیااسی طرح ایک دوسرا واقعہ علاقہ زیرکی میں رونماء جہاں سکول میں سی ٹی ٹیچر عبدالقیوم کو نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے اندر گھس کر قتل کر دیا حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔