سندھ اسپورٹس بورڈ سہ روزہ ملاکھڑا چمپئن شپ،مختار عالمانی نے میدان مارلیا

عبدالجبار گلدستہ دوسرے،بخت علی شاہانی تیسرے نمبر پر رہے،رئیس عزیز مری مہمان خصوصی تھے

اتوار 13 مئی 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون، سندھ ملھ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اور سیکریٹری ملھ ایسو سی ایشن پہلوان بہرام خاصخیلی کی زیر نگرانی تین روزہ ملھکاڑا چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے تمام اضلاع سی50سے زائد پہلوانوں نے اپنی پہلوان کے جوہر دکھائے، حضرت شاہ مرید ملاکھڑا گرائونڈ ملیر میں ہونے والی اس چیمپیئن شپ میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین ملاکھڑا نے پہلوانوں کو ان کی کارکردگی پر دل کھول کر سراہا۔

فائنل مقابلوں میں معروف پہلوان مختار عالمانی نے ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلی پوزیشن ہاصل کرکے فاتح چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسسری پوزیشن ہر دلعزیز عبدالجبار گلدستہ نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن کے حق دار بخت علی شاہانی قرار پائے، آرگنائزر ہرام خاصخیلی نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کھلاڑیوں کے لئے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں اور کھلاڑیوں کی فلاح اور ملاکھڑا کے فروغ میں ہم سے بھرپور تعاون کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ ہم سیکریٹری اسپورٹس کے تعاون سے ملھ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی منوانے کے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں ہمیں امید ہے کہ سیکریٹری اسپورٹس مستقبل میں بھی ہمارے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی رئیس عزیز مری نے غلام سرور مگسی، نواز محمد مینگی اور خلیفہ مارو خاصخیلی کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں میرٹ سرٹیفکیٹ،ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :