لاہور ریجنل سیئنیرانٹر زونل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، افتتاحی میچ میں نارتھ زون بلوزکامیاب

اتوار 13 مئی 2018 20:31

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایل آرسی اے انٹر زونل سیئنیر ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نارتھ زون بلوز نے نے نارتھ زون سلور کو 63رنز سے شکست دیدی میچ سے قبل ممبر گورننگ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ و صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن عبداللہ خان روکھڑی نے دونوں ٹیموں سے ملاقات کی اور ٹورنامنٹ کا باضابط افتتاح کیا اس موقع پر چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سرور محمود ، ایگزیکٹو کمیٹی ایل آرسے اے کے رکن احمد ایاز خان اور محمد نصیر شہزاد اور لاہور ریجن کے چیف سلیکٹر حفیظ الرحمن بھی موجود تھے ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں نارتھ زون بلوز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 220رنز بنائے محمد بلال نے 55، محمد عمر نے 29، حارث نصیر نے 28حسنین علی نے 26رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی معین طاہر نے 4اور شبیر احمد نے 3وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں نارتھ زون سلور مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 157رنز تک محدود رہی یاسر خان نے 34، انور علی نے 33اور عمران نذیر نے 31رنز بنائے محمد شعیب نے 3وکٹیں حاصل کیں فاتح ٹیم کے محمد بلال اور محمد شعیب مشترکہ طور پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ایل سی سی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد نصیر شہزاد نے دونوں کھلاڑیوں کو بہترین پرفارمنس پر کیش پرائز دیا۔