پاک چین دوستی وقت کی آزمائی ہو ئی حقیقت ہے جس پر ہمیں فخر ہے ،گورنرخیبر پختونخوا قبال ظفر جھگڑا کا پاک چین سفارتی تعلقات کی 67 ویں سالگرہ سے متعلق منعقدہ تقریب میںخطاب

اتوار 13 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی آزمائی ہو ئی حقیقت ہے ،ہم ہمیشہ اسے اخلاص، عزم اور اعتماد کی نظر سے دیکھتے اور فخر کر تے ہیں۔ وہ اتوار کے روز پشاور میں دورے پر آئے ہو ئے چین کے اوپیرا تھیٹر ٹروپے کی جانب سے پیش کیے گئے ایک ثقافتی شو میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جس کی میزبانی کی ذمہ داری ایک رضاکار ادارے، ملک سعد شہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ نے سر انجام دی۔

وا ضح رہے کہ یہ ٹرسٹ صوبے کے ایک ما یہ نا ز پولیس افسر کے نام سے مو سوم ہے۔ اس مو قع پر پاکستان میں چین کے سفیر ذائو جنگ، چینی سفارتخانے کے سینئر اہلکار، بعض سرکاری حکام اور پشاور کے ممتاز شہری بھی مو جود تھے، چینی ثقافتی فنکاروں نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بنا پر حا ضرین سے خوب داد مو صول کی۔

(جاری ہے)

گورنر نے پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 67 ویں سالگرہ کی مناسبت سے یہ عمدہ تقریب منعقد کر نے پر ملک سعد شہید ٹرسٹ کے کردار اور کا وشوں کو سراہا اور اس تاریخی موقع پر خا ص طور پر پشاور آنے پر چینی دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا ذکر کرتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ پاک ۔چین دوستی کی کامیابیوں کی طویل فہرست میں یہ منصو بہ حالیہ اضافہ ہے جس کی تکمیل کے بعد دونوں ممالک کی دوستی کئی ایک نئے افق پر پہنچے گی۔