پشاور،پولیس کا کوہاٹ کے نواحی علاقوں سرچ آپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات برآمد، 80افراد گرفتار
اتوار 13 مئی 2018 21:20
(جاری ہے)
ایس ایچ او لاچی طاہر نواز اور ایس ایچ او شکردرہ محمد افضل اعوان پر مشتمل پولیس اور ایلیٹ فورس کی آپریشنل ٹیموں نے حساس ادارے ڈی ایس بی کی نشاندہی پرسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائی میں اشتہاری مجرموںاور جرائم پیشہ عناصرکے گھروں سمیت ممکنہ ٹھکانوںاور دیگر ٹارگتڈ مقامات پر اچانک چھاپے مارے۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں پولیس نے قتل و اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری مجرموں سمیت 80مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے مجموعی طورپر2 کلاشنکوف،3 ریپیٹر،5 بندوق،4 رائفل،ہ14 پستول،مختلف بور کے چھ ہزار سے زائد کارتوس،30 چارجرزاور ڈھائی کلو گرام چرس برآمد کرلئے۔چھ گھنٹے مسلسل جاری آپریشن کی کاروائی میں پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ و نان رجسٹرڈچالیس مشکوک موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لیکر چھان بین کیلئے متعلقہ تھانوں میں بند کردئیے ہیں۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائی کے دوران پکڑے گئے تمام افراد کو تھانہ لاچی اور شکردرہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسلحہ ومنشیات رکھنے کے جرم میں بعض افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ دیگر مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.