انجینئرز کا ملک اور قوموں کو بنانے میں اہم کردار ہوتاہے،زمرک خان اچکزئی

مسائل کو حل کرانے کیلئے تمام انجینئرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی،رکن صوبائی اسمبلی

اتوار 13 مئی 2018 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان نے کہاہے کہ انجینئرز کا ملک اور قوموں کو بنانے میں اہم کردار ہوتاہے یہ ایک معزز پیشہ ہے اپنے مسائل کو حل کرانے کیلئے تمام انجینئرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں ایکسی لینس گروپ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر بی این پی کے انجینئر اختر حسین لانگو، انجینئر اور چیئرمین شپ کے امیدوار وسیم نذیر، انجینئر شفیق الرحمان، انجینئر منصور اختر، صوبائی چیئرمین نصیر عادل ودیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میںصوبے کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے انجینئرز نے شرکت کی،انجینئر زمرک خان نے کہاکہ پی ای سی میں بلوچستان کو اس کا حصہ دیاجائے اورمرکز بلوچستان کو رقبے کی بنیا دپر حقوق دے انہوںنے کہاکہ پی ای سی کے الیکشن میں ہمیں نظریات سے بالاترہوکر فیصلہ کرنا ہوگا اخترحسین لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو سلوک فیڈریشن کا بلوچستان کے ساتھ ہے وہی سلوک پی ای سی کا بھی ہے بلوچستان کو بھی پی ای سی میں موقع ملنا چاہیے کیونکہ پی ای سی کا جو فارمولا ہے اس کے تحت چیئرمین بڑے صوبوں سے ہی آتاہے ہم پی ای سی کے الیکشن کیلئے صلاح ومشورہ کررہے ہیں انجینئر وسیم نذیر نے کہاکہ بلوچستان کے انجینئرز جس طریقے سے انجینئرز کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں وہ دوسرے صوبوں میں نہیں ہے ہم نے پروفیشنل ایکسی لینس گروپ بنایاہے تاکہ انجینئرز کا سوسائٹی میں جو مقام ہے اسے وہ دلاسکیں ہم نے پی ای سی کو ٹھیک کرنے کا تہیہ کررکھاہے اگر ہم کوئی اور کام نہیں کرسکیں صرف انجینئرز کو متحد کرکے انہیں ان کا جائز مقام دیں تو اس سے بڑا کام نہیں ہوسکتا انجینئر شفیق الرحمان نے کہاکہ ملک بھر میں 2 لاکھ 48ہزار سے زائد انجینئرز ہیں لیکن پی ای سی کے گزشتہ الیکشن میں صرف17فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے ہم کہتے ہیں کہ آئیں متحد ہوکر میرٹ پر ووٹ کاسٹ کریں تاکہ مسائل حل ہوسکیں جس کیلئے ہمیں پی ای سی کا اچھا چیئرمین لاناہے انجینئر منصور اختر نے کہاکہ پاکستان ایکسی لینس گروپ کی بنیاد ہم نے اصولوں پررکھی ہے تاکہ ہم متحد نظرآئیں اور انجینئرز کو ان کا جائز مقام دلاسکیں۔