نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق

اتوار 13 مئی 2018 22:50

ملتان۔ 13مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق۔تھانہ سیتل ماڑی ملتان کے علاقے راجہ پورمیں گزشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق راجہ پورمیں گزشتہ شب نامعلوم افرادنے گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔اہل علاقہ نے پولیس کواطلاع دی جس پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔