پشاور ماڈل سکول چارسدہ برانچ میں گرینڈ پیرنٹس ڈے منایا گیا

پیر 14 مئی 2018 13:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پشاور ماڈل سکول چارسدہ برانچ میں مانٹی سوری اور پریپ کے طلباء و طالبات کے داد ا، دادیوںاور نانا، نانیوں کا دن منایا گیا جس میں مانٹی سوری اور پریپ کلاس کے بچے بچیوں کے دادا دادیوں اور نانا نانیوں نے شرکت کی جبکہ بچوں نے ملی نغمے ، نظمیں اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹریس ہائیر ایجو کیشن کمیشن مس زوبیہ قمر تھی جبکہ سکول ڈائریکٹر خواجہ شیراز ناصر ، پرنسپل مسز نصرت نذیر بھی موجود تھے ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن نے مس زوبیہ قمر نے اپنے خطاب میں سکول انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ مانٹی سوری کلاسسز کے بچوں نے ایک منفرد انداز میں اپنی پر فارمنس پیش کرکے ثابت کر دیا کہ پشاور ماڈل سکول چارسدہ برانچ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام رکھتا ہے سکول ڈائریکٹر خواجہ شیراز ناصر ، پرنسپل مسز نصرت نذیرنے کہا کہ بزرگ ہمارے قیمتی اثاثہ ہے اور انکی قدرو احترام ہم سب سے لازم ہے کیونکہ ان ہستیوں کی بدولت آج ہم اس مقام پر کھڑ ے ہیں پشاور ماڈل ایجو کیشن سسٹم کی ہر برانچ غریب اور نادار بچوں کو مفت اور اعلیٰ تعلیم سمیت وظائف بھی دے رہی ہے تاکہ معاشرے کے ہر فرد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے بلا امتیاز مواقع میسر ہو۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پشاور ماڈل سکول چارسدہ برانچ پشاور بورڈ میں اعلیٰ ترین پوزیشن کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھر پور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور ساتھ ہی ساتھ غریب اور نادار بچوں کو مفت تعلیم اوروظائف دینے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :