تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے ضلعی پولیس سربراہ سوات کے دفتر میں اہم اجلاس

پیر 14 مئی 2018 18:07

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ضلعی پولیس سربراہ کے دفتر میں تعلیمی اداروں کے سکیورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر (مردانہ ) نواب علی ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی جناب حامد علی ، اے ڈی ای او پی اینڈ ڈی (مردانہ ) جناب اعظم، اے ڈی ای او سپورٹس (مردانہ ) جناب شفیق الرحمان، اے ڈی ای او پی اینڈ ڈی (زنانہ) جناب عبد العزیز شاہین ، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات خان خیل خان نے شرکت کی اجلاس کے صدرات کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کے لاحق خطرات سے آگاہ کیااور سیکورٹی بہتر بنانے کے ہدایات بھی دی ۔

ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو اپنی سیکورٹی بہتر بنانے کے لے تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز اور سیکورٹی انچارج رکھنا ہوگا ، بہتر ہوگا کہ آرمی سے ریٹائرڈ ہو ۔

(جاری ہے)

ہر سکول میں ایک داخلی اورخارجی دروازہ ہوگا جس پر سکول عملے کاایک فرد کھڑا رہے گا تاکہ وہ کسی بھی اجنبی شخص کی پہچان کرسکے۔ہر سکول کے دیواروں پر خاردارتاریں لگائی جائینگی تا کہ کوئی بھی شخص آسانی سے دیوار نہ پھلانگ سکے ۔

ہر سکول میں سیکیورٹی کیمرے نصب کئے جائینگے اور کیمروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائیگی۔سکول کے عملے اور طلباء کوکارڈزجاری کئے جائینگے تا کہ سکول طلباء اور سکول عملے کی پہچان ہوسکے۔سکول کے احاطے میںکسی بھی اجنبی شخص کو ٹیلہ وغیرہ لگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔سکول استقبالیہ میںہر آنے والوںکی شناختی کارڈچیک کی جائیگا اور ان کے نام اور شناختی کارڈنمبر زرجسٹر میں درج کئے جائینگے۔

ہر سکول میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقیں بھی کرائی جائیگی۔ ہر سکول کے ٹرانسپورٹ گاڑی میںکسی بھی اجنبی شخص کو سوار کرنے کی اجازت نہیںہوگی اور ہر سکول ٹرانسپورٹ گاڑی کے ڈرائیور یا ہیلپر کے ساتھ اسلحہ لازمی ہوناچاہیے۔پولیس انسپکشن ٹیم وقتاًفوقتاً تعلیمی اداروںکا دورہ اور معائنہ کریگی اور ناقص سکیورٹی انتظامات کرنے والے سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔اجلاس کے آخر میںضلعی پولیس سربراہ سوات نے کہا کہ ہر سکو ل کے سکیو رٹی گارڈز کو پولیس کی طرف سے ہھتیاروں کے استعمال اور فائرنگ کی فری تربیت دی جائیگی اور ان کو کسی بھی حملے کے روک تھام اور جواب کے لئے تیار کیا جائیگا۔