وفاقی حکومت کا ماہ رمضان میںعوام کو مہنگائی سے بچانے اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان

پیر 14 مئی 2018 18:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) وفاقی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میںعوام کو مہنگائی سے بچانے اور انہیں سہولتیں فراہ کرنے کے لئے 19اشیاء پر1 ارب73کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔جس کا آغاز آج 14مئی2018 سے ہوگا۔اس پیکج کا باقاعدہ اعلان وفاقی وزیر مملکت برائے صنعت و پیداوارسردار محمد ارشدخان لغاری نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار اور ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز سیدحبیب الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔اس ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو اشیاء خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائینگی۔جن19 اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے ان میں چینی،آ ٹا،گھی/ آئل،دال چنا،سفید چنے، ،بیسن،کجھور،چائے،مختلف قسم کے چاول، دالیں ،ٹیٹرا پیک دودھ،مشروبات اور مصالحہ جات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آٹا20کلو کا تھیلہ مارکیٹ سے 80روپے سستا، چینی فی کلو 5روپے سستی، گھی (مختلف برانڈز) 15روپے فی کلو، آئل (مختلف برانڈز) فی لیٹر10روپے سستا دستیاب ہوگا جبکہ دال چنا فی کلو 95روپے، دال مونگ (دھلی ہوئی) 90روپے فی کلو، دال ماش (دھلی ہوئی) فی کلو 105روپے، دال مسور فی کلو 80روپے، سفید چنے 140روپے فی کلو، بیسن 120روپے فی کلو، کجھور (500گرام پیکٹ) 75روپے، سپر باسمتی چاول 110روپے فی کلو، سیلا چاول 115روپے فی کلو، ٹوٹا چاول 63روپے فی کلو ، مشروبات ( روح افزا 800ملی لیٹر) 177روپے فی بوتل، مشروبات ( روح افزا 1500ملی لیٹر) 311روپے فی بوتل، چائے (لپٹن 950گرام) 756روپے، ٹیٹرا پیک دودھ (ملک پیک/اولپر) 110روپے فی لیٹر دستیاب ہوگی۔

جبکہ مصالحہ جات پر 10%تک کی بچت ہوگی۔اسکے علاوہ1000سے زائد اشیاء پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اپنی طرف سے عوام کو 5%سی10%تک خصوصی ریلیف فراہم کریگا۔ جوکہ ایک احسن اقدام ہے۔اس اقدام سے عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاء مزید کم نرخوں پر دستیاب ہونگی۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے پہلے ہی رمضان پیکج کی تیاریوں کا آغاز کردیا تھا اور اللہ کے فضل و کرم سے 14مئی 2018سے اس پیکج کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہی. جو چاند رات تک جاری رہے گا۔

پیکج کی نگرانی کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز نے مختلف ویجیلنس اور آڈٹ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔اور ہیڈ آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے جسکے نمبر یہ ہیں۔) 0800-05590, 111-123-570 whatsapp,(0341-1116667 اسکے علاوہ وزارت صنعت و پیداوار میں بھی ایک کمپلینٹ سیل بنایا گیا ہے جسکا نمبر 051-9202309 ہے۔

متعلقہ عنوان :