سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع ، نجی اسکولوں نے حکم کو ہوا میں اڑا دیا

پیر 14 مئی 2018 18:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع ، نجی اسکولوں نے من مانی برقرار رکھی،سندھ کے اسکولوں و کالجوں میں موسم گرما کی14مئی سی17جولائی تک دو ماہ کی تعطیلات شروع ہو گئیں ہیں، تمام سرکاری اسکولز و کالجز میں دو ماہ کے لیے تدریسی عمل معطل ہو گیا حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق دو ماہ کی چھٹیوں کا اطلاق نجی تعلیمی اداروں پر بھی یکساں ہو گا لیکن حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ نجی تعلیمی اداروں کی بڑی تعداد نے اس حکم کو ہوا میں اڑا دیا اور 14مئی کو بھی اسکولز کھلے رکھے، کہاجارہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے یکم رمضان یعنی 17مئی سی17 جولائی تک چھٹیاں کریں گے -

متعلقہ عنوان :