ٍکوئٹہ ، ڈائریکٹریٹ آف وویمن ڈویلپمنٹ کی عمارت کی تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپے مختص

وویمن ڈائریکٹریٹ کے ضلعی دفتر شہید بینظیر بھٹو وویمن سینٹر کی عمار ت کے لئے 2.5 پانچ روپے کی ترقیاتی رقم مختص

پیر 14 مئی 2018 21:56

ٍکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) بلوچستان کے رواں مالی سال میں ڈائریکٹریٹ آف وویمن ڈویلپمنٹ کی عمارت کی تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے گئے وویمن ڈائریکٹریٹ کے ضلعی دفتر شہید بینظیر بھٹو وویمن سینٹر کوئٹہ کی عمار ت کے لئے 2.5 پانچ روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی گئی تاکہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ لایا جا سکے اس مقصد کیلئے رواں مالی سال اس محکمے کیلئے نہ صرف اسامیاں رکھی گئی ہیں بلکہ اگلے مال سال2018-19 میں اس محکمے کے لئے تقریبا11.2 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ بھی رکھا گیا ہے ڈائریکٹریٹ آف وومن ڈویلپ،منٹ جس کا قیام2010 میں لایا گیا تھا مگر عمارت نہ ہونے کی وجہ سے یہ دفتر عارضی طور پر Rented Bulding میں کام کر رہا ہے اس لئے اس مالی سال میں ڈائریکٹریٹ آف وومن ڈویلپمنٹ کی عمارت کی تعمیر کیلئی5 کروڑ روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی گئی ہے اسی طرح وومن ڈائریکٹریٹ کے ذیلی دفتر شہید بے نظیر بھٹو وومن سینٹر کوئٹہ کی عمارت کی تعمیر کیلئی5 کروڑ روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی گئی ہے اسی طرح وومن ڈائریکٹریٹ کے ذیلی شہید بے نظیر بھٹو وومن سینٹر کو ئٹہ کی عمارت کی تعمیر کیلئی2.5 کروڑ روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی گئی ہے اس کے علاوہ عورتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک اسکیم متعارف کروائی جا رہی ہے جسے Women Enclave کا نام دیا گیا ہے جس میں خواتین سے متعلق تمام سہولیات شامل ہو نگی فی الحال خواتین کے ایک ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کیلئے حکومت بلوچستان نی2.5 کروڑ روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی ہے ہماری صوبائی حکومت صوبے کی ثقافتی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات پر یقین رکھتی ہے�

(جاری ہے)