صوبے کے ضلعی سپورٹس آفیسران کی اسامیوں کو گریڈ16سے گریڈ17میں اپ گریڈ کردیا گیا ہے،

صوبائی حکومت اپنے ملازمین اور پینشنرز کے لئے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ طرز پراضافے کا اعلان کرتی ہے،مشیر خزانہ ڈاکٹررقیہ سعید ہاشمی

پیر 14 مئی 2018 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعیدہاشمی نے بلوچستان کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی انتظامی مشینری کو چلانے ،منصوبہ سازی اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں سرکاری ملازمین ہمارے دست و بازو ہیں انکی مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ہمیں اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ناکافی ہیں لہذا اس ضمن میں حکومت بلوچستان نے اپنے سرکاری ملازمین ،پنشنرز اور ورکرز کے لئے مندرجہ ذیل ریلیف اقدامات کئے ہیں محکمہ صحت کے صوبائی سنڈیمن ہسپتال میں ٹراما سینٹر کے ڈاکٹرز اور سٹاف کیلئے پروفیشنل الاؤنس میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے باقی صوبوں کی طرز پر ہمارے صوبے کے ضلعی سپورٹس آفیسران کی اسامیوں کو گریڈ16سے گریڈ17میں اپ گریڈ کردیا گیا ہے جس سے سپورٹس سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے آئندہ مالی سال 2018-19میں تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے ہماری حکومت اپنے ملازمین اور پینشنرز کے لئے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ طرز پراضافے کا اعلان کرتی ہے موجودہ حکومت نے ایم فل الاونس کی طرح ایم ایس ڈگری پاس کرنے والوں کو بھی 5ہزار روپے ماہانہ الاونس دینے کی منظوری دیدی ہے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو گریڈ16سے گریڈ17میں اپ گریڈیشن دیدی گئی ہے محکمہ Reclamaton And Probationکے ملازمین کے ماہانہ الاونس اور تنخواہ نیشنل پالیسی 2009کے مطابق کردی گئی ہے ۔