قومی اسمبلی نے ہزارہ ایئرپورٹ کی جلد تعمیر کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی قرارداد کی منظوری دے دی

منگل 15 مئی 2018 15:10

اسلام آباد۔ 15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں ہزارہ ایئرپورٹ کی جلد تعمیر کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی قرارداد کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں کیپٹن (ر) صفدر نے قرارداد پیش کی کہ ہزارہ میں پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کے تحت موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ ہے جس کے لئے مقام کا تعین کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے اپنی قرارداد میں کہا کہ ایئرپورٹ کے لئے مجوزہ مقام جسگراں شریف کے لوگوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے اراضی کا معاوضہ جلد از جلد دیا جائے تاکہ ایئرپورٹ کا تعمیراتی کام شروع ہو۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دے دی۔