Live Updates

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی نواز شر یف کے نقش قدم پر چل پڑ ے

نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں،وزیر اعظم گزارش ہے کہ ان ایشوز کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں ۔ اپنے آپ کو ہندوستان کا آلہ کار نہ بننے دیں،وزیر اعظمکا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

منگل 15 مئی 2018 17:26

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی نواز شر یف کے نقش قدم پر چل پڑ ے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ عوام فیصلہ الیکشن میں کر دیتے ہیں وہ شخص جس نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ۔ ان دوستوں میں سے کسی ایک نے بھی وہ اخباری خبر نہیں پڑھی ۔

غلط الزامات لگانے سے پہلے کہ ہم کیا باتیں کر رہے ہیں ۔ جس شخص نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس پر غداری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ ایک انٹرویو ہوا ہے ایک صحافی نے کہا کہ اس معاملے میں صرف نواز شریف نہیں جنرل مشرف ، جنرل پاشا ، عمران خان ، جنرل درانی ، رحمان ملک نے بھی باتیں کی ہیں اب معاملہ یہ ہے کہ اس انٹرویو میں جو کہا اور لکھا گیا ۔

(جاری ہے)

وہاں سے معاملہ پیدا ہوا ہے ۔ ان باتوں کو انڈین میڈیا نے اپنے مقاصد کے لئے غلط رنگ دیا ہے ۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ان باتوں کو لے کر چل پڑے ہیں۔ کیا ہم اپنے آپ کو انڈیا کے مقاصد کے لئے استعمال ہونے دینا چاہتے ہیں ۔ انتہا پسند آرگنائزیشن کے حوالے سے جو ایک جملہ ہے اس انٹرویو میں وہ غلط رپورٹ ہوا ہے ۔ نواز شریف نے نہ یہ کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے ممبئی میں حملہ کیا انہیں جان بوجھ کر پاکستان سے بھیجا گیا ہے یہ غلط ہے ۔

جو بات یہاں ہوئی یہ غلط رپورٹنگ ہے ۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم اپنی سرزمین کیا دوسرے ملک پر حملے کے لئے استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔ ہماری گزارش ہے کہ ان ایشوز کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں ۔ اپنے آپ کو ہندوستان کا آلہ کار نہ بننے دیں اس لئے ہم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہے اگر کمیشن بنانا ہے تو بے شک بنائیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔ لیکن اگر اس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہے تو اس سے ملک کو نقصان ہو گا ۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات