نواز شریف پر منی لانڈرنگ الزام کے معاملے کو قائمہ کمیٹی بھجوانا چاہیے، رانا حیات

منگل 15 مئی 2018 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی رانا حیات نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھجوانے کا الزام لگایا گیا ہے اس ایشو کو قومی اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیے جس پر قائم مقام سپیکر زاہد حامد نے اس معاملے کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کو بھجوادیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی سربراہی میں شروع ہوا تھا جس کے بعد قائم مقام سپیکر زاہد حامد نے اجلاس کی سربراہی کی اجلاس کے دوران حکومتی رکن اسمبلی رانا حیات نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر نیب کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ اس معاملے کو قومی اسمبلی کی قائمہ کیمٹی کو بھجیا جائے اس پر قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی زاہد حامد نے اس حوالے سے سیکرٹری سے پوچھا کہ ہم اس معاملے کو کمیٹی میں بھیج سکتے ہیں سیکرٹری نے کہا کہ ہم بھیج سکتے ہیں اس پر قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی زاہد حامد نے نیب کی طرف سے سابق وزیراعظم پر چار اعشاریہ ن ارب ڈالر کے الزام کے معاملے کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پر قانون و انصاف کو بھجوادیا ہے ۔