چکوال، عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے ہائیپر ٹینشن عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام

منگل 15 مئی 2018 18:10

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے ہائیپر ٹینشن عالمی دن کے موقع پر منگل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کے انتظامات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چکوال نے کیے۔

(جاری ہے)

واک کی قیادت معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شہباز قریشی نے کی جبکہ اس موقع پر چکوال چیمبر آف کامرس کے بانی قاضی محمد اکبر، صدر چیمبر حاجی نذیرسلطان، صدر پی ایم اے چکوال پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود ملک، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود، کرنل ڈاکٹر غلام شبیر، چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے صدر ذوالفقار میر،ڈاکٹر عتیق احمد، ڈاکٹر انجم قدیر، ڈاکٹر طارق محمود نے کی۔

واک مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی چکوال پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی۔ واک کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بلڈ پریشر کے حوالے سے احتیاطی تدابیر لکھی ہوئی تھیں۔واک میں سول سوسائٹی، میڈیا اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام نے شرکت کی۔