مسافر طیاروں کے درمیان خوفناک تصادم

منگل مئی 19:17

مسافر طیاروں کے درمیان خوفناک تصادم
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ترکی کے استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے،تاہم مسافروں کی خوش قسمتی سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول ائیرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ترکی ائیرلائن کا مسافر بردار طیارہ ابھی ہوائی اڈے پر اترا ہی تھا کہ پیچھے سے آنے والے جنوبی کوریا کا جہاز قریب سے گزرتے ہوئے ترکی ائیرلائن کے طیارے کی دم سے ٹکرا گیا۔