جیکب آباد: سابق چیئرمین سینٹ کا شہر کا پیدل دورہ، لوگوں کا شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں

رازخان کی ٹی پارٹی میں شرکت نگراں وزیراعظم کا منصب ملے یا کوئی اور ذمیداری جیکب آباد کی عوام کی خدمت کرتارہوں گا :محمد میاں سومرو

منگل مئی 19:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) سابق چیئرمین سینٹ کا شہر کا پیدل دورہ لوگوں کا شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں رازخان کی ٹی پارٹی میں شرکت نگراں وزیراعظم کا منصب ملے یا کوئی اور ذمیداری جیکب آباد کی عوام کی خدمت کرتارہوں گا ::محمد میاں سومرو تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین سینٹ محمد میاں سومرو نے گذشتہ روز ٹاور روڈ،کپڑا مارکیٹ ،،قائداعظم روڈ کا پیدل دورہ کیا جس پر شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے نعرے لگائے کلاتھ مارکیٹ میں گل محمد نے اجرک کا تحفہ پیش کیا بعدازاں سابق چیئر مین سینٹ محمد میاں سومرو نے تحریک انصاف کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات رازخان پٹھان کے استبقالیہ میں شرکت کی تقریب میں رازخان پٹھان نے محمد میاں سومروتحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے اسلم ابڑو، میر اصغر خان پہنور،صابر کھوسوکو پی ٹی آئی کے مفلر اور پھولوں کے ہارپہنائے اور مبارکباد دی رازخان نے خطاب میں کہاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے لوگوں کی شمولیت اس بات کاثبوت ہے جیکب آبادمیں پی ٹی آئی کا پینل بہت مضبو ط ہوگیاہے عام انتخابات میں انشاء اللہ فتح پی ٹی آئی کی ہوگی سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرونے کہاکہ نگراں وزیراعظم کا منصب ملے یاکوئی اورذمیداری جیکب آباد کی عوام کی خدمت کی ہے اورکرتارہوں گا شہرکی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتاہے عوام ووٹ کے ذریعے ہونے والی زیادتی کا بدلہ لیں ووٹ طاقت ہے اس کا درست استعمال کریں اس کے ذریعے ہی آپ اپنے مستقبل کا بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں اس موقع پر انور سومر،بشیر احمد سومرواور دیگر موجودتھے ۔