نیشنل پارٹی آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر صوبے بھر میں کامیابی حاصل کرے گی، میر علی حسن منجھو

منگل 15 مئی 2018 20:34

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری کلچر میر علی حسن منجھو نے کہاہے نیشنل پارٹی آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر صوبے بھر میں کامیابی حاصل کرے گی، اپنے ڈھائی سالہ دور میں نیشنل پارٹی نے صوبے کے عوام کے لئے وہ کام کیا جو گذشتہ کئی دہائیوں میں بھی نہیں کیا جا سکا، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خصوصی توجہ دیکر شرح تعلیم میں اضافہ کیا اور لوگوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کیں ہسپتالوں کی حالت درست کرکے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کا کوٹہ بڑھا دیا ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میر علی حسن منجھو نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی وہ واحد پارٹی ہے جو صوبے کے غریب مظلوم ومحکوم عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ہمارا واضح موقف ہے کہ صوبے کے وسائل صوبے کے غریب عوام پر خرچ کئے جائیں. ہم اپنے ساحل وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، انھوں نے کہا صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح نصیرآباد کے حلقے پی بی 11 اور 12 میں بھرپور حصہ لیں گے اس سلسلے میں عوام کے ساتھ روابط جاری ہیں، انھوں نے کہا کہ ماضی میں منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث نصیرآباد کے دونوں حلقے پسماندگی کا شکار ہیں،الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کئے گئے انھیں عملی جامعہ نہیں پہنایا گیا، نصیرآباد کے عوام آج بھی پینے کے صاف پانی گیس بجلی ذرائع آمدورفت بہتر تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں. میر علی حسن منجھو نے کہا کہ اگر اللہ تعالی نے موقع دیا اور عوام نے ساتھ دیا توآنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کے ساتھ کئے گئے زیادتیوں اور محرومیوں کا ازالہ کریں گے�

(جاری ہے)