کرک،تحصیل ناظم حاجی عبدالوہاب فارغ، عدم اعتماد تحریک کامیاب

منگل 15 مئی 2018 22:04

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) تحصیل ناظم کرک حاجی عبدالوہاب کے خلاف عدم اعتماد تحریک کامیاب ہو گیا، گیارہ کونسلران نے ناظم حاجی عبدالوہاب کے خلاف ہاتھ اُٹھا کر عدم اعتماد تحریک اکمیاب بنا دیا، جبکہ ایک کونسلر نے ناظم کے حق میں ووٹ دیا، تحصیل ناظم حاجی عبدالوہاب اور تحصیل کونسلر مولانا سیف السلام جو کہ پولیس کی حراست میں تھے، عدم اعتماد تحریک کے ووٹ میں گرفتاری کے باعث حصہ نہ لے سکے، جبکہ ایک خاتون کونسلر عدم اعتماد اجلاس میں شرکت نہ کرسکی، واضح رہے عدم اعتماد تحریک پولیس کی سخت سیکورٹی میں ٹائون ہال کرک میں اختتام پذیر ہوئی ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے دفعہ144 نافذ کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :