کراچی،جرائم پیشہ عناصر جب جہاںجس کو چاہے ناصرف قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم کردیتے ہیں، تنویر قریشی

شہربھر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوںاور لوٹ مار نے ملک کے معاشی حب کراچی اور یہاںکے باسیوں کو جرائم پیشہ عنا صر کے رحم و کرم پر چھوڑ کر ثابت کردیا کہ بے حس حکمران کراچی کے مسائل کے حل میں سنجیدہ اور مخلص نہیں، سیکریٹری مالیات مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)

منگل 15 مئی 2018 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہا کہ شہربھر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوںاور لوٹ مار نے ملک کے معاشی حب کراچی اور یہاںکے باسیوں کو جرائم پیشہ عنا صر کے رحم و کرم پر چھوڑ کر ثابت کردیا کہ بے حس حکمران کراچی کے مسائل کے حل میں سنجیدہ اور مخلص نہیں ،انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر جب جہاںجس کو چاہے ناصرف قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم کردیتے ہیں بلکہ باآسانی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوجاتے ہیں، جبکہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کو روکنے اور پکڑنے کی کوئی ذمہ داری لینے کا تیار نہیں۔

تنویر قریشی نے عارضی بیت الحمزہ پر آئے سماجی تنظیم کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ کراچی جیسے شہر جہاں سرکاری اور پرائیوٹ سی سی ٹی وی کیمروں کا جال اور مجرموں کی دورانِ واردات نقل وحرکت اور چہرہ نمایاںہونے کے باوجود قانون کی گرفت میں نا آنا سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

تنویر قریشی نے کہا کہ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ ملک اور شہر میں قائم ہونے والے امن کیلئے سیکورٹی کی بے پنا ہ قربانیا ں اورخدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا،لیکن سیکورٹی ادروں کو دیکھنا ہوگا کہ وہ کیا عوامل اور وجوہات ہیں جن کی بنا پرجرائم پیشہ عناصر آج بھی بلا خوف وخطر مجرمانہ سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تنویر قریشی نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہرجگہ ہوتے ہیں ،چاہیے وہ سیاسی پارٹی ہو یا سرکاری دفاتر یا سیکورٹی کے ادارے، چند برے افراد کی وجہ سے پورا سسٹم برا نہیں ہوتا، ایسے برے افراد پر نظر رکھنے کی ذمہ داری خود ہماری اپنی ہوتی ہے،جو پورے نظام کیلئے برائی اوربدنامی کا باعث بن رہے ہو انہیں اپنی صفوں سے نکال پھیکناہماری اولین ترجیحی ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :