حیسکو نے عوام کا جینادوبھر کردیا،سخت گرمی میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،ندیم قاضی

بدھ 16 مئی 2018 00:00

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی، سینئر نائب صدرز شعیب جعفری، فہیم آرائیں، کامران خانزادہ، افتخار احمد جنرل سیکرٹری، رضوان احمد گدی، تعلقہ صدرز راحیل قائم خانی، طارق کاظمی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے حیسکو کے خلاف نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو نے عوام کا جینادوبھر کردیا ہے۔

اس سخت گرمی میں اُٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے غریبوں خصوصاً بزرگ و بچے سخت پریشان ہیں دن میں سخت گرمی و رات کو بجلی کا نہ ہونا شہری ذہنی مریض بن چکا ہے سخت بیمار افراد موت کے منہ میں جارہے ہیں اور حیسکو حکام نے خراب ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے کی کوئی پلاننگ نہیں کی بلکہ خراب ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے کے نام پر پچاس سے ساٹھ ہزار کی رشوت وصول کی جاتی ہے اور ریکوری کے نام پر بدمعاشی کی جارہی ہے بھاری ڈیڈیکشن کے ذریعے بل لاکھوں میں کردیئے گئے ہیں اس شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تجارتی وصنعتی سرگرمیاں اور گھریلو چھوٹی صنعتیں تباہی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ حیسکو کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں ان کے خلاف مینٹینس بجٹ کی تحفیات کی جائیں اور دیئے گئے ٹھیکوں کی بھی منصفانہ آڈٹ کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا کہ اس نااہل انتظامیہ نے آج سندھ خصوصاً حیدرآباد کا کیا حال کیا ہوا ہے۔