تربیلا، منگلا سمیت متعدد پاور پلانٹس میں فنی خرابی‘ ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن
سپریم کورٹ‘ پارلیمنٹ ہاﺅس‘احتساب عدالت سمیت متعدد اہم سرکاری عمارتیں بھی بجلی بند‘تخریبی کاروائی کے امکان پر غور کیا جارہا ہے‘ممکن ہے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی پر سائبر اٹیک ہوا ہو‘این ٹی ڈی سی کے سسٹم کو ہیک کرکے پورے ملک کے پاور سٹیشنزکو بند کیئے جانے کا امکان ہے-ذرائع
میاں محمد ندیم بدھ 16 مئی 2018 11:28
(جاری ہے)
پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 12 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے اور اس وقت سیکرٹری پاور ڈویژن اور دیگر بجلی کی فراہمی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب بجلی کے بریک ڈاﺅن کے باعث اسلام آباد میں سپریم کورٹ‘ پارلیمنٹ ہاﺅس کی بھی بجلی بند ہوگئی، تاہم پارلیمان کے کچھ فلورز کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔اسی طرح احتساب عدالت سمیت متعدد اہم سرکاری عمارتیں بھی بجلی کی بندش سے متاثر ہوئیں- وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاﺅن کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی کیونکہ اس طرح کا واقعہ پہلے بھی رونما ہوچکا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد‘ کے پی کے اور پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ہوا ہے،چند گھنٹوں میں صورتحال بہترہو جائے گی اور بریک ڈاﺅن سے متعلق شام تک انکوائری مکمل کرلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کچھ دیر میں بجلی بحال ہوجائے گی جبکہ بجلی بحران سے متعلق وزارت کے ترجمان کی جانب سے بیان دے دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ میں یہ بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاﺅن ہے، اس سے قبل یکم مئی 2018 کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی اہم ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے ملک میں بجلی کا بڑا بحران پیدا ہوگیا تھا۔اس ٹرانسمیشن لائن کے ٹرپ ہونے سے سسٹم سے 5 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی، جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا تھا۔شارٹ فال میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ فیڈرز پر بھی 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا تھا۔بجلی کی فراہمی کے لیے ناقص مشنری اور آلات کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافے سے پاور سپلائی کا نظام لوڈ برداشت نہیں کرپاتا جس کے باعث آئے روز بریک ڈاﺅن ہوجاتا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی طلب سے زیادہ ہے مگر پاور پلانٹس کو ان کی مکمل کپیسٹی کے ساتھ اس لیے نہیں چلایا جاتا کہ ہمارا پاور سپلائی کا نظام فرسودہ اور ناقص ہے جس کی وجہ سے وہ ایک خاص حد سے زیادہ لوڈ برداشت نہیں کرپاتا-ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاور ڈسٹری بیویشن کمپنیاں صارفین سے بلوں میںمینٹنس چارجزوصول کرتی ہیں مگرکوئی بھی کمپنی اس رقم کو خرچ نہیں کرتی بلکہ وہ رقم خردبرد ہوجاتی ہے اسی طرح کمپنیاں انتہائی ناقض ٹرانسفارمراستعمال کرتی ہیں اور صرف لاہور شہر میں لیسکو کے 70فیصد تک ٹرانسفارمر 30سے40فیصد تک بجلی ضائع کرتے ہیں جس کی قیمت صارفین سے وصول کی جاتی ہے -ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ایک ادارے کو ذمہ دار بنادے جو ٹرانسفارمرز اور دیگر سازوسامان خرید کر کمپنیوں کو ضرورت کے مطابق فراہم کرئے ‘اس سلسلہ میں واپڈا کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں کہ واپڈا نہ صرف پاور سپلائی کمپنیوں کو آلات خرید کر فراہم کرئے بلکہ اسے نگرانی کے اختیارات بھی دیئے جائیں تو صورتحال چند سالوں میں تبدیل ہوسکتی ہے- ایک سوال پر ذرائع نے کہا کہ موجودہ دور میں کچھ بھی ممکن ہے دنیا کے محفوظ ترین کمپیوٹرزکو ہیک کیا جاسکتا ہے تو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے سسٹم بھی ہیک ہوسکتے ہیں ‘ذرائع کا دعوی ہے یہ ممکن ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے سسٹم کو ہیک کرکے ملک کے تمام پاور سٹیشنزکو ایک ساتھ بند کردیا جائے یا پورے ملک کے پاور سپلائی ہاﺅسز(گرڈسٹیشنز)کو بند کرکے پورے ملک یا کسی مخصوص شہر ‘علاقے یا گرڈسٹیشن کی بجلی کو بند کردیا جائے-انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے سسٹم پر سائبر اٹیک ہوا ہو مگر ابھی یقین کے ساتھ کچھ کہنا ممکن نہیں -بجلی کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پوری طرح سسٹم کی بحالی میں کئی گھنٹے یا پورا دن بھی لگ سکتا ہے کیونکہ پاورڈویژن کے پاس ابھی تک مکمل معلومات نہیں کہ کس پاور سٹیشن کو کیا مسلہ پیش آیا ہے-مزید اہم خبریں
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.